• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلے، آفتاب رشید سینئر جوائنٹ سیکریٹری تعلیم تعینات

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے افسر اورسینیئر جوائنٹ سیکریٹری وفاقی وزارت تعلیم عالم زیب خان کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پوسٹل گروپ، گریڈ 21 کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن) ڈائریکٹوریٹ جنرل، پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد آفتاب ر شید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ سیکریٹری وفاقی وزارت تعلیم تعینات کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید