• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، تاجر معیشت کا ستون ہیں، مولانا فضل الرحمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مولانا فضل الرحمان کی کراچی آمد ۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی رہائش گاہ گئے۔ کراچی کی صنعتی و تجارتی شخصیات سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، تاجر معیشت کا ستون ہیں ۔ تاجر برادری ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ ریاست تاجروں کو تحفظ، سہولت اور عزت دے ۔ تقریب میں معروف صنعتکار سلطان چاؤلہ ، زکریا عثمان ، جاوید بلوانی ، انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ، خالد تواب ، مرزا اشتیاق بیگ ، بشیر جان محمد ، شوکت احمد ، عارف حبیب ودیگر بھی شریک تھے۔
اہم خبریں سے مزید