کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا گٹھ جوڑ واضح طور پر سامنے آ چکا ہے جو جماعتیں ماضی میں سیٹوں پر ایک دوسرے کے خلاف لڑتی تھیں وہ آج اسمبلی کے فلور پر ایک ساتھ کھڑی نظر آئیں یہ اتحاد ایک نیا پیغام ضرور ہے لیکن پیپلز پارٹی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاایم کیو ایم کو واقعی کراچی کے عوام کی فکر ہوتی تو کے فور منصوبے کے بجٹ پر وفاق کے خلاف احتجاج کرتیوزیر برائے توانائی، منصوبہ و ترقیات ناناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ بجٹ انتہائی شاندار ہےسندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ کی سیاست سب پر عیاں ہے، یہ جماعت ہمیشہ بلدیاتی انتخابات سے بھاگتی رہی ہے۔