اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)خون دیں، امید دیں، مل کر زندگیاں بچائیں، ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے 2025 کا تھیم ،وزیر اعظم نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنے شہری فرض کو سمجھتے ہوئے خون کا عطیہ دے کر انسانیت کی خدمت کریں،14جون 2025 کو خون عطیہ کرنے کےعالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال 14 جون کو خون عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن رضاکارانہ طور پر لوگوں کی مدد کرنے والے افراد کو خراج عقیدت کا دن ہے جو لاکھوں انسانوں کو جینے کا دوسرا موقع دینے کے عظیم مقصد میں شامل ہونے کے لیے بے لوث خون کا عطیہ دیتے ہیں۔