• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب کی بجٹ کیخلاف دھواں دار تنقید، قومی اسمبلی جھلکیاں

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، عاطف شیرازی) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی بجٹ کیخلاف دھواں دار تنقید ،بحث شروع کرنے کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اکیلئے پہلی قطار میں براجمان تھے جبکہ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری دوسری قطار میں تشریف فرما تھے اور سر جھکا کر جوابی نوٹس تیار کر رہے تھے ، اسی دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی تشریف لائے اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی پچھلی نشت پر بیٹھے مگر کچھ ہی دیر بعد وہ پچھلی نشستوں پر خواتین ارکان کے ہمراہ تشریف فرما وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کے پاس چلے گئے اور کھڑے ہو کر ان سے مشاورت کرتے رہے ۔
اہم خبریں سے مزید