• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے ہمدردی، پاکستانی حکومت اور تمام مکاتب فکر میں مکمل ہم آہنگی

اسلام آباد(فاروق اقدس)اسرائیل کی جانب سے ایران پرحملے کی مذمت اور تشویش کا اظہار صرف عالم اسلام کی جانب سے ہی نہیں بلکہ عالمی طاقتوں چین،روس ، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے اہم ممالک کی جانب سے بھی کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں بھی اعلیٰ ترین قیادت حکومت ،عوام کی ترجمانی کرنے والے اداروں اور زندگی کے تمام طبقات جن میں ہر شعبہ زندگی اور مکاتب فکر کے لوگ شامل ہیں، ان میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے، انہوں نے بھی اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اپنی تمام ہمدردیاں اور وابستگی ایران کیساتھ اعلانیہ اور غیر مبہم الفاظ میں ظاہر کی ہے۔صدر آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف نے بلاتاخیر صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید