کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کے پیش نظر ملک بھر میں الرٹ ، اسپتالوں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے ، سہولیات اور مریضوں کو زیر زمین بنکرز میں منتقل کردیا گیا ہے ۔امریکی اخبار کے مطابق جمعہ کو پورے اسرائیل کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا اور وزارت صحت نے اسپتالوں کو ہدایت کی کہ وہ مضبوط زیر زمین سہولیات میں منتقل ہو جائیں اور ایسے مریضوں کو ڈسچارج کر دیں جنہیں اسپتال میں داخلے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ وارڈز کو پارکنگ گیراجز میں منتقل کر دیا گیا جو زیر زمین ہسپتالوں کے طور پر کام کرتے ہیں۔