• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی ہال کا ساؤنڈ سسٹم خراب ہونے کا انکشاف

اسلام آباد( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی ہال کا ساؤنڈ سسٹم خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مائیک کام نہ کرنے پر اپوزیشن ارکان کااحتجاج ، بیرسٹر گوہر، اور حامد رضا نے اپوزیشن لیڈر کی نشست پر آکر تقریر کی ، دہائیوں پرانا ساؤنڈ سسٹم ، ٹھیک ہونےکیلئے 35 کروڑ روپے کا خرچہ ، بجٹ والے دن شارٹ سرکٹ باعث خرابی ہوئی ،قومی اسمبلی میں بعض نشستوں کے مائیک کام نہ کرنے پر اپوزیشن ارکان نے جمعہ کے روز احتجاج کیا۔سپیکر سردرا یاز صادق نے وضاحت کی کہ بجٹ والے دن اجلاس کے بعد شارٹ سرکٹ کے باعث متعدد نشستوں کے سسٹم میں خرابی ہوئی۔ ان کے اسپیئر پارٹس مشکل سے ملتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید