کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے تناظر میں مذاکرات یا ڈیل کی گنجائش موجود ہے ۔ جواب میں تجزیہ کار بینظیر شاہ، مظہر عباس، اعزاز سید اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ امریکا ایرانی قیادت کو معاہدے کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں مذاکرات کی میز پر آئے اور امریکہ کے مطابق معاہدہ کرے۔