کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی اسمبلی میں پھرپور احتجاج کیااحتجاج کرنے والی جماعتوں میں ایم کیو ایم پاکستان ۔پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی شامل تھی ایم کیوایم پاکستان نے سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ کو مسترد کر دیا ہےو زیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی بجٹ تقریر کے دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شرابہ کیا ڈیسک بجا کر احتجاج کیاپی ٹی آئی اراکین نے اپنے بانی کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیاجماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق پلے کارڈ لیکر کھڑے ہوگئے جس پر تحریر تھا کہ عوام دشمن بجٹ نامنظور،اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اوربجٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔