• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملہ خفیہ مگر پینٹاگان پیزا الرٹ نے پیشگی خبردار کردیا تھا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ایران پر حملے سے قبل پینٹاگون پیزا الرٹ نے خبردار کر دیا تھا،اسرائیل کا ایران پر حملے کا منصوبہ انتہائی خفیہ تھا لیکن امریکہ میں پیزا کی ڈلیوری کا غیر معمولی رجحان سب کچھ بتا رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر میزائل حملے کے دوران بھی پینٹاگون کے اطراف کے پیزا مراکز غیر معمولی مصروف تھے۔ جمعرات کی شام، جب ایران کے سرکاری ٹی وی پر تہران میں دھماکوں کی پہلی خبریں نشر ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل، واشنگٹن میں پینٹاگون کے آس پاس پیزا آرڈرز کی تعداد آسمان کو چھونے لگی۔ یہ انکشاف ایک وائرل سوشل میڈیا (X) اکاؤنٹ Pentagon Pizza Report نے کیا، جو پینٹاگون کے ارد گرد رات گئے سرگرمیوں کی بنیاد پر خفیہ انٹیلیجنس شیئر کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔اس اکاؤنٹ نے شام 6:59 بجے (ایسٹرن ٹائم) پوسٹ کیا کہ پینٹاگون کے قریب تقریباً تمام پیزا ریسٹورنٹس میں سرگرمی غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید