• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی افسران کیلئے 50، جونیئر آفیسرز اور سپاہیوں کو 20 فیصد شرح سے خصوصی ریلیف الاؤنس

اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مالیات کو آگاہ کیا کہ اس نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں مسلح افواج کے افسران کو خصوصی ریلیف الاؤنس 50 فیصد کی شرح سے اور جونئیر کمیشنڈ آفیسرز (جے سی اوز) اور سپاہیوں کو 20 فیصد کی شرح سے فراہم کیا ہے۔ جبکہ وزیر خزانہ نے بتایا کہ امید ہے اگلے ہفتے شرح سود میں کمی اور اگلے مالی سال میں یہ ایک ہندسہ میں ہوگی وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسل نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ ابتدائی طور پر 6 فیصد تجویز کیا گیا تھا، لیکن بجٹ کی منظوری کے لیے منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد تک بڑھا دیا گیا۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو نے سید نوید قمر کی زیر صدارت اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا تاکہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ اور فنانس بل کی منظوری کے لیے کارروائی کا آغاز کیا جا سکے۔ وزیر مالیات محمد اورنگزیب نے کہا کہ مالیاتی پالیسی مرکزی بینک کا دائرہ کار ہے، لیکن وہ پرامید ہیں کہ اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں شرح سود میں کمی ہوگی اور اگلے مالی سال میں یہ ایک ہندسہ میں ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید