اسلام آباد (طاہر خلیل)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج سےنئے مالی سال کے بجٹ پر بحث کا آغاز ہو گا ، پارلیمانی روایات کے مطابق بحث کا آغاز اپوزیشن لیڈر کی تقریر سے ہوتا ہے ، قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس میں عمر ایوب خان اور سینیٹر شبلی فراز بجٹ پر ناقدانہ ردعمل سے بحث شروع کریں گے وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی جواب دینگے ۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا جواب حکومت کی جانب سے دیا جائے گا ۔ بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت خزانہ کا قلمدان دیا گیا توقع ہے کہ قومی اسمبلی میں وہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا جواب دیں گے ۔سینیٹ کا بجٹ اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد جمعہ کی صبح 10.30 بجے دوبارہ شروع ہو گا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔