• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں بیروزگاری، 40 پوسٹوں کیلئے 11 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملک میں بیروزگاری کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈپارٹمنٹ کے تحت ایل ڈی سی اور یو ڈی سی کی صرف 40پوسٹوں کی بھرتی کیلئے11ہزار سے زائد امیدوار میدان میں آ گئے ،ایل ڈی سی کیلئے 6450جبکہ یو ڈی سی کیلئے 4814امیدواروں کی درخواستیں آئیں ، ان پوسٹوں کیلئے امیدواروں کے دو روزہ ٹیسٹ کا عمل جمعرات کو مکمل ہو گیا ، ایم ایل اینڈ سی ڈیپارٹمنٹ نے ان چالیس پوسٹوں کیلئے ملک بھر کے مختلف کینٹ بورڈز میں امیدواروں کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا ، صرف راولپنڈی میں ایل ڈی سی گریڈ گیارہ کی پوسٹ کیلئے 1962جبکہ یو ڈی سی گریڈ تیرہ کیلئے 1493امیدوار شامل ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید