• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں لڑکے پر تشدد، ملزم کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نعیم قریشی نے کہا کہ جس پر تشدد ہوا اس نے بیان دیا ہے کہ وہ معاف کرتا ہے لیکن وہ دیکھا نہیں گیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس مقدمے میں جو دفعات ہیں اس میں بہت آسانی سے تو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
اہم خبریں سے مزید