• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا، اسکول میں 9 طلبا و اساتذہ کا قاتل آن لائن گیمز کا شوقین نکلا

گراز(اے ایف پی)آسٹریا کے اسکول میں 9طلبا و استاد کا قاتل آن لائن شوٹنگ گیمز کا شوقین نکلا۔ حملہ آور انتہائی تنہا شخص اور ماں کیساتھ گاؤں میں رہتا تھا۔فرسٹ پرسن شوٹنگ گیمز میں حصہ لینا اس کا سب سے بڑا جنون تھا۔ اسکول واش روم میں جاکر ہنٹنگ چاقو، شوٹنگ گلاسز اور ہیڈ سیٹ کے ساتھ گن بیلٹ پہن کر واردات کی۔ کرمنل پولیس کے سربراہ مائیکل لوہنیگر نے بتایا کہ تفتیش کار اب تک اس کے محرکات کا تعین نہیں کر سکے ہیں۔ لوہنیگر نے کہا کہ گھر سے ملنے والے ایک نوٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعے کے پورے طریقہ کار کو مجرم نے انتہائی باریک بینی سے منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید