• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردارزادہ کامران جتک کا قتل‘ اہلخانہ کیساتھ ہیں‘ امیر حمزہ زہری

کوئٹہ(این این آئی) مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سردارزادہ کامران جتک کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ سردارزادہ کامران جتک کا قتل افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے سردارزادہ کامران جتک کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مشیر بلدیات نے حکام سے مطالبہ کیا کہ خضدار سمیت بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے اور قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید