راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) جی پی او چوک و ٹی ایم چوک انڈرپاس منصوبے کی فزیکل پراگریس 88 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ تکمیل کی تاریخ 30 جون 2025 مقرر کی گئی ہے۔ یہ بریفنگ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو منصوبہ کے معائنہ کے موقع پر دی گئی۔کمشنر نے خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے کہا کہ نواز شریف فلائی اوور کی تکمیل سے روزانہ تقریباً 79 ہزار گاڑیاں مستفید ہو رہی ہیں۔اس فلائی اوور کی بدولت اڈیالہ روڈ پر طویل عرصے سے جاری ٹریفک جام کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہو چکا ہے۔ انہوں نے جی پی او چوک و ٹی ایم چوک انڈرپاس منصوبے پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا بھی معائنہ کیا۔