راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے اجتماعی زیادتی و قتل کے مقدمہ میں گرفتار چار ملزمان کو دو دو بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنادی۔ تھانہ صدر بیرونی میں گزشتہ برس درج کیس کے مطابق اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل محمد وقاص، آصف، نقاش اور بلال نے جیل میں قید حوالاتی (س) کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا تھا۔ سرکار کی طرف سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راولپنڈی میاں عمران رحیم کی سربراہی میں رحمان شوکت بھٹی ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور مرید رضا اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے چاروں ملزمان کو سزا سنادی۔