• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تین افراد قتل

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ تھانہ سنگجانی کے علاقے سرائے خربوزہ میں سالی کی بیٹی کا گھر بسانے کیلئے جانے والے بہنوئی بہرام خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔پولیس نے سالی کے خاوند وقاص اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ قتل کا دوسرا واقعہ بھی تھانہ سنگجانی کے علاقے جوڑی راجگان میں پیش آیا جہاں ضلع چار سدہ کی تحصیل تنگی کے موضع توحید آباد کے رہائشی عبدالجبار کے 23 سالہ بیٹے سہیل قادر کو تین گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ۔ قتل کا تیسرا واقعہ تھانہ ہمک کے علاقے روات میں پیش آیا جہاں ضلع ننکانہ صاحب کے قصبہ منڈی فیض آباد کے رہائشی محمد امین کو قتل کر دیا گیا ۔ ادھر تھانہ مورگاہ کے علاقے راجہ یوسف والی گلی میں نالے سے نومولود بچے کی لاش ملی ۔
اسلام آباد سے مزید