• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، جانی خیل پل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، جزوی نقصان پہنچا، علاقہ سیل

بنوں (صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل میریان میں واقع جانی خیل پل کو دھماکہ خیزمواد سےنشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے جانی خیل پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی، تاہم دھماکہ مکمل طور پر پل کو تباہ کرنے میں ناکام رہا اور صرف جزوی نقصان ہوا ہے۔ پل کو ٹارگٹ کیے جانے کے بعد سکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقہ سیل کر دیا۔پشاور پولیس ترجمان کے مطابق تخریب کاروں کی تلاش کا عمل تیز کر دیا گیا ہے جبکہ عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف مسلسل آپریشنز جاری ہیں اور علاقے میں مشتبہ افراد کی نگرانی بڑھا دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ علاقے میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے خدشات کو ظاہر کرتا ہے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس قسم کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے الرٹ ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید