• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اپوزیشن لیڈر کے بعد عمر ایوب بھی نااہل ہونگے، علیمہ خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) علیمہ خان نے کہاہے کہ پنجاب اپوزیشن لیڈر کے بعد عمر ایوب بھی نااہل ہونگے، بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا ایک ہی بندہ آرڈر دیتا ہے، منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ اوپن ٹرائل ہے، فیملی اور وکلاء کو قانون کے مطابق اندر جانے دیا جانا چاہیے، ہمیں بتائیں کہ ہمیں سماعت میں کیوں جانے نہیں دیا جا رہا، ان کاکہناتھاکہ مجھے دو تین ماہ سے جیل کے اندر نہیں جانے نہیں دیا جارہا، اب تو میری بہنوں کو بھی اندر جانے نہیں دے رہے۔

ملک بھر سے سے مزید