• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوک سبھا کی کارروائی پر نظر‘ مناسب وقت پر ردعمل دینگے‘ دفتر خارجہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی لوک سبھا کی کارروائی پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘مناسب وقت پر پاکستان اپنا ردِعمل دے گا۔علاوہ ازیں پاکستان نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان موجودہ صورتحال پر ملائشیا کی میزبانی میں ہونے والے خصوصی اجلاس کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اس بات کا خیرمقدم کرتا ہے کہ یہ اجلاس مکالمے کے جذبے کے تحت منعقد ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید