ڈیلس(رپورٹ / راجہ زاہد اختر خانزادہ) پاکستان کے نیشنل جونیئر ایمیچور گالف چیمپئن، سعد حبیب ملک نے ڈلاس ایمیچور گالف چیمپئن شپ 2025 میں شاندار مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی، جو کہ ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ مقابلہ 25 تا 27 جولائی 2025 کو امریکہ کے شہر ڈلاس میں واقع مشکل اور تکنیکی اعتبار سے چیلنجنگ سیڈر کریسٹ گالف کورس پر منعقد ہوا، جس میں 60 ایسے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔