اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) کمشنر (زون-V)کارپوریٹ ٹیکس آفس ، کراچی کوکمشنر زون 4کا عارضی اضافی چارج تفویض، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگریال کی منظوری سےسینئر ان لینڈ ریونیو افسر کو اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق، رشید حسین جمالی جو ان لینڈ ریونیو سروس (IRS) کے گریڈ 20 (BS-20) کے افسر ہیں اور اس وقت کمشنر (زون-V)، کارپوریٹ ٹیکس آفس (CTO)، کراچی میں تعینات ہیں، انہیں کمشنر-IR (زون-IV)، CTO کراچی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔