• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں غیر ملکیوں کا ایک ادارے کے افسر پر مبینہ تشدد

کراچی (اسد ابن حسن) غیر ملکی شہریوں نے پیر کی شب ایک اہم ادارے کے افسر کو  مبینہ  زودکوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر چھوڑا۔ معتبر ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ تھانہ سنبل جی 14تھری کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں 40 سے 45 غیر ملکی باشندے بڑی سطح پر اسکیمنگ، فراڈ اور دیگر غیر قانونی کاروائیاں کافی عرصے سے جاری رکھے ہوئے تھے ۔ مذکورہ سینٹر پر پہلے اسی روز ایک ادارے کے کچھ لوگوں نے چھاپا مارا اور بہت بڑی ڈیل ہونے کے بعد واپس چلے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید