• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیما کراچی کے زیر اہتمام عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر سیمینار

کراچی (پ ر) پیما کراچی کے زیر اہتمام عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر آگاہی سیمینار اور اسکریننگ کیمپ کا انعقاد گزشتہ روز کو پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کراچی کے زیر اہتمام پیما ہاؤس میں عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کی مناسبت سے ایک عوامی آگاہی سیمینار اور ہیپاٹائٹس اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کی میزبانی ڈاکٹر منیر صادق نے کی جبکہ ڈاکٹر شاہد ماجد نے عوامی آگاہی دی۔ انہوں نے ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام، اس کے خطرات، وجوہات اور بروقت تشخیص و علاج کی اہمیت سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر شاہد ماجد نے بتایا کہ دنیا بھر میں وائرل ہیپاٹائٹس کے باعث سالانہ دس لاکھ سے ذیادہ افراد جاں بحق ہوتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید