• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کی 886 نئے منتخب ASIs کی فہرست جاری

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس کی 886 نئے منتخب ASIs کی فہرست جاری ، سندھ پبلک سروس کمیشن نے تین ماہ قبل صوبائی پولیس کے لئے 1500نئے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔ ادارے کو لاکھوں درخواستیں موصول ہوئیں جن کے ساتھ 1500 روپے کا پے آڈر منسلک کرنا لازمی تھا۔ ان میں سے ڈیڑھ لاکھ کو ابتدائی امتحان اور فزیکل ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔ حتمی انٹرویو کے بعد ادارے نے 886حتمی منتخب امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جو کراچی، سکھر، میر پور خاص، لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد کے منتخب امیدواروں کی ہیں۔ کراچی رینج کا شہری کوٹہ 943تھا جس میں سے 677منتخب ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید