اسلام آباد ( عاطف شیرازی)قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز پر اسلام آباد پولیس نے علی الصبح ریڈ کردیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کے ہاسٹلز 6، 8، 9 اور 11 کو مکمل طور پر خالی کرا لیا،ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے60 طلباء کو گرفتار کر لیا، پولیس نے اسٹوڈنٹس کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا گیا ، پولیس کی جانب سے طلباء کی گرفتاری کے بعد آپریشن ختم کر دیا گیا،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے حتمی مہلت ختم ہونے کے بعد آج صبح قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی کرانے کے لیے کارروائی کی۔یونیورسٹی سرکلر کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران سالانہ مرمت، دیکھ بھال، اور تزئین و آرائش کے کام کے پیش نظر 13 جولائی 2025ء سے ہاسٹلز کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا تھا۔