کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت آپریشن سندورکی ناکامی کے بعد ایک بار پھرآپریشن مہادیو سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے مگر اسے اس آپریشن میں بھی کامیابی نہیں ملے گی،مہادیو کے نام پر جعلی مقابلوں کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیاگیا جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کر کے اس پر نئی جنگ مسلط کرنا ہے، پاکستان بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے پوری طرح واقف ہے ، بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو اس کا اسے بھر پور جواب دیا جائے گا، حالیہ جنگ میں بھارت کو جتنا نقصان ہوا تھا اس بار اس سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔