کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب گولیاں مار کر قتل کئے گئے لڑکا ،لڑکی شادی شدہ جوڑا تھا اور مقتول لڑکے نے شادی سے قبل اسلام قبول کرلیا تھا ،تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانہ کی حدو د کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب جھاڑیوں سےملنے والی لڑکا ،لڑکی کی لاشوں سے متعلق انکشاف ہوا ہےکہ مرنے والے میاں بیوی تھے،کراچی پولیس کو حاصل دستاویز کے مطابق مقتول ساجد مسیح نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا تھا، دونوں نے 22 جولائی کو ہی کورٹ میرج کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو چائنہ پورٹ کے قریب ہی فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔