• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز نے امریکا میں ٹی 20 سیریز کی تیاری شروع کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم نے امریکی شہر لاڈر ہل پہنچنے کے بعد براوَرڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں 3 گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور دیگرکوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔ نیٹس پریکٹس سے قبل قومی کھلاڑیوں نے وارم اپ اور ایکسرسائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعےکو کھیلا جائے گا۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم میامی کے شہر لاڈر ہل پہنچی تو پاکستانی کرکٹرز ایئر پورٹ پر ملنے والے پروٹوکول سے خوشگوار حیرت میں مبتلا رہ گئے ۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق اسکواڈ کو جہاز نکلتے ہی سیکورٹی اہلکاروں نے حصار میں لیا ۔ ایئر پورٹ پر الگ کائونٹرز کا اہتمام کیا گیا تھا، ٹیم کو کم سے کم وقت میں امیگریشن کے مرحلے سے گزارکر سیکورٹی کی گاڑیوں کے ساتھ ہوٹل پہنچایا گیا ۔
ملک بھر سے سے مزید