• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کارروائیاں، مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )بلوچستان زون نےمختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16ملزمان کوگرفتار کرلیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایف آئی اے بلوچستان زون نےمختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملک بھر سے سے مزید