اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے ملک بھر کے 47ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے ۔بتایا گیا کہ سندھ کے 14اضلاع، خیبر پختونخوا کے 8، بلوچستان کے 6اضلاع، پنجاب کے 4اضلاع، گلگت بلتستان کے ایک ضلع جبکہ اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔تمام ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا،پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق مئی میں 116 ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کیلئے جمع کئےگئے تھے جن میں سے 69 میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم 34 اضلاع کے نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے، ملک بھر میں 47 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی تشویشناک قرار دیا جارہا ہے۔