• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ ہراسانی کیس؛ یونیورسٹی پروفیسر کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے اسلام آباد کی ایک معروف یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالر اور اسسٹنٹ پروفیسرکو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم د یدیا ۔، خاتون محتسب نے فیصلہ میں قرار دیا کہ نابالغ طالبہ کو ہراساں کر کے استاد کے مقدس پیشے کا غلط استعمال کیا،فوسپا نے انسدادِ ہراسانی ضابطہ اخلاق کو نمایاں طور پر کیمپس میں آویزاں کر نے اورمستقل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جا ری کر دی ۔یہ کیس ایک 17سالہ اے لیول طالبہ کے والد کی جانب سے درج کرایا گیا ، جس میں نجی ٹیوشن کے دوران ملزم کے نامناسب اور مسلسل رویے کی شکایت کی گئی تھی۔شکایت کے مطابق،   اسسٹنٹ پروفیسر نے تعلیمی رہنمائی کی آڑ میں نازیبا میسیجز بھیجے اور دوستی قائم کرنے کی کوششیں کیں۔
اہم خبریں سے مزید