• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکرز عالمی کانفرنس، چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اسپیکرز کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے۔ یہ کانفرنس31جولائی تک جاری رہے گی، جس میں پارلیمانی تعاون، امن و انصاف، اور بین الاقوامی روابط جیسے اہم عالمی موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔پارلیمانی وفد میں سینیٹر میر دوستین ڈومکی اور چیئرمین سینیٹ کی ایڈوائزر مصباح کھر بھی شامل ہیں۔ وفد کا جنیوا ایئرپورٹ پر سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر بلال احمد نے پرتپاک استقبال کیا۔عالمی کانفرنس کے دوران چیئرمین سینیٹ کی دیگر ممالک کے اسپیکرز اور پارلیمانی رہنماؤں سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
اہم خبریں سے مزید