• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ سے کرغزستان کے نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کرغزستان کے نائب وزیر اعظم/چیئرمین ایڈل بائیسالوف کی سربراہی میں 10 رکنی وفد نے ملاقات کی جس کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ فی الحال پاکستان کرغزستان سے زرعی مصنوعات درآمد کرتا ہے جبکہ کرغزستان پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات خریدتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی طلبہ کرغزستان میں طب کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن کچھ مسائل کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ان طلبہ کو تحفظ اور موزوں تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔علاوہ ازیں ملاقات میں سندھ میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ اور کرغزستان زراعت کے شعبے میں تعاون کر سکتے ہیں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بھی مشترکہ کام کے امکانات موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید