• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کے تحت نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ پچھلے ایوارڈ سے کم نہیں ہو سکتا، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نےوفاقی وزیر برائے پلاننگ  کی جانب سے دئیے گئے بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے این ایف سی ایوارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہاتھا کہ یہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے، رضا ربانی نے کہا کہ آئین کے تحت نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ پچھلے ایوارڈ سے کم نہیں ہو سکتا،ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر 2009 میں دستخط ہوئے اور 2010 میں نافذ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید