• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کو سستی بجلی دی جارہی ہے وہ انکار نہیں کرسکتی، ناصر شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کو نوری آباد پاور پلانٹ سمیت سندھ کے دیگر ہائبرڈ اور سولر پارکس سے سستی بجلی فراہم کی جا رہی ہے وہ انکار نہیں کرسکتی اور آئندہ بھی مزید سستی بجلی کی فراہمی متوقع ہے مگر اس کے باوجود کے الیکٹرک فوسل فیول کی قیمتوں پر غیر ضروری تحفظات ظاہر کرتی ہے، جو افسوسناک ہے،ان خیالات کا اظہار وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے توانائی کی خصوصی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر فیاض مگوں نے کہا کہ "الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز پاکستان کا مستقبل ہیں۔ حکومت کو ان میں فوری سرمایہ کاری کے لیے سہولت کاری کرنی چاہیے۔ وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سولر پر ٹیکس لگانے کے خلاف ہے کیونکہ یہ صاف، سستا اور پائیدار توانائی کا ذریعہ ہے جسے مزید عام کیا جانا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید