• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پاک ایران تعلقات پر اہم مذاکرہ، علاقائی استحکام پر زور

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) اسلام آباد میں پاک ایران تعلقات پر اہم مذاکرہ ہوا۔ جس میں علاقائی استحکام پر زور دیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا پاکستان و ایران کے تعلقات مشترکہ تاریخ، جغرافیہ اور عالمی امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان دوطرفہ رابطوں کیلئے اہم، انسداد دہشت گردی و انٹیلیجنس شیئرنگ کی ضرورت ہے۔ مذاکرے کی نظامت محترمہ آمنہ خان (ڈائریکٹر CAMEA) نے کی، جبکہ مقررین میں سابق سیکرٹری خارجہ اور ڈی جی آئی ایس ایس آئی سفیر سہیل محمود، چیئرمین بورڈ آف گورنرز سفیر خالد محمود، ایران کی وزارت خارجہ کے سابق ڈی جی برائے جنوبی ایشیا ڈاکٹر سید رسول موسوی، پاکستان کی سابق سفیر برائے ایران رفعت مسعود، اور تہران کے سینٹر فار مڈل ایسٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز سے سینئر محقق ڈاکٹر سمیہ مروتی شامل تھیں۔
اہم خبریں سے مزید