• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ایک بھی سرکاری اسکول معیاری تعلیم نہیں دے رہا، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک سرکاری اسکول بھی ایسا نہیں جو معیاری تعلیم دے رہا ہو، سندھ حکومت کا 631ارب روپے کا تعلیمی بجٹ کا بڑا حصہ کرپشن اور نا اہلی کی نذر ہو جاتا ہے، تعلیم حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے جسے وہ پوری نہیں کر رہی ہے، پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ اور سندھ میں 1کروڑ بچے اسکولوں سے باہر اور تعلیم سے محروم ہیں جو ایک اجتماعی المیہ ہے، جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام ِ تعلیم لانا چاہتی ہے جس میں یکساں نصاب اور ایک معیار غریب اور امیر کے لیے تعلیمی تفریق نہ ہو اور تعلیم کی تجارت ختم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ٹی ایم سی گلبرگ کے تحت فیڈرل بی ایریا بلاک 11میں بہادر یار جنگ اسکول کی تعمیر ِ نو و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئر مین نصرت اللہ، یوسی چیئر مین فاروق نعمت اللہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اہم خبریں سے مزید