• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اسپیکرز کانفرنس، جنیوا میں سردار ایاز صادق کی چینی ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد ( طاہر خلیل )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آج چھٹی عالمی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین، ژاؤ لیجی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جنیوا میں انٹر پارلیمنٹری یونین(آئی پی یو ) کے زیراہتمام منعقدہ عالمی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔جنیوا میں منعقد ہونے والی چھٹی بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس (29تا 31جولائی 2025) جاری رہے گی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک-چین سدا بہار دوستی، پارلیمانی تعلقات، اقتصادی اشتراک، اور عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اہم خبریں سے مزید