• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں انسانی حقوق کا معاملہ کمیشن میں اٹھائینگے، امریکی ارکان کانگریس

اوکلینڈ ( عارف الحق عارف) امریکی کانگریس کے چار مسلم ارکان اینڈرے کارسن، الحان عمر ، رشیدہ طلیب، لطیفہ سائمن اور ایک غیر مسلم خاتون رکن سمر لی نے یقین دلایا ہے کہ وہ امریکی کانگریس کی حقوق انسانی کے کمیشن میں غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور معصوم اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کے قابل توجہ معاملے کو اٹھائیں گے اور ان خلاف ورزیوں کے خلاف سماعت کو یقینی بنائیں گے اوروہاں سے میں بھوک سے نڈھال دکھی عوام کو غذائی اور اور ہر دن بمباری سے زخمی ہونے والوں کی طبی امداد کو وہاں تک پہچانے کے راستوں کو کھولنے کےلئے ہر وہ راستہ اختیار کریں گے جس سے خوراک اور ادویات جنگ زدہ علاقوں تک پہنچانے میں آسانیاں پیدا ہوں۔ ان ارکان نے یہ یقین دہانی ہفتہ کی رات اوکلینڈ کے مقامی ہوٹل میں اسلامی سرکل آف نارتھ امریکہ ( اکنا) کے ایک وفد کے ارکان کو کرائی جو ڈاکٹر عاصم اسد کی سربراہی میں ان ارکان کانگریس سے ایک ساتھ بھی اور علیحدہ علیحدہ بھی ملے تھے۔
اہم خبریں سے مزید