• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسنگ پرسنز کے نام پر بلوچستان کا خوبصورت چہرہ مسخ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بلوچستان کے سیاسی و سماجی رہنما بابر خان خجک نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کے نام پر شرپسند عناصر بلوچستان کا خوبصورت چہرہ مسخ کر رہے ہیں، یہ کوئی بلوچ عوام کے حقوق کی تحریک نہیں بلکہ ذاتی مفادات کی تحریک ہے، اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں نے بلوچستان میں اپنی ہی عدالت قائم کر رکھی ہے ، ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور سینیٹر مشتاق جیسے انسانی حقوق کے چمپیئن بلوچستان میں بے گناہ پنجابیوں ، بلوچوں اور فورسز کے جوانوں کی شہادت پر کیوں خاموش ہیں؟،ہم انکے اصل چہرے بے نقاب کرنے آئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید