• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالم اسلام کو مجرمانہ بزدلی سے باہر آناہوگا،ملی یکجہتی کونسل

لاہور (نیوزرپورٹر)مِلی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی صیہونی جنگی جرائم کی ناجائز ریاست نے پوری دنیا پر جنگ مسلط کردی ہے، عالمِ اسلام کی قیادت کو خوابِ غفلت، مجرمانہ بزدلی اور اختلافات کے غلافوں سے باہر آنا ہوگ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین حافظ نعیم الرحمن، علامہ سیّد ساجد علی نقوی، سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری، پیر سید ہارون گیلانی، علامہ زاہد قاسمی، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر عباس شیرازی، ڈاکٹر عطا الرحمن، مخدوم ندیم ہاشمی، حافظ عبدالغفار روپڑی، علامہ سید ضیاء اللہ بخاری، ڈاکٹر علی عباس نقوی، مولانا اللہ وسایا، ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈاکٹر ضمیر اختر خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں ۔ رہنمائوں نے کہا کہ ایرانی فوجی قیادت اور اہم ترین شخصیات کی شہادتیں بڑے غم اور دکھ کا باعث ہیں لیکن شہداء کا خون اسرائیلیت اور صیہونیت کی بربادی کا ذریعہ بنیں گے۔
لاہور سے مزید