لاہور( کرائم رپورٹرسے) کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دورن شوہر نےطیش میں آکر 30سالہ بیوی کو قتل کر دیا، قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ گیٹ نمبر 5 کے قریب رہائش پذیر شخص نے فرحانہ کے سر میں پتھر ماردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ہربنس پورہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان شایان سہیل کو قتل کر دیا،ملزم فرار ہوگئے۔