لاہور ( جنر ل رپورٹر ) پی ایم اے نے خون کے عطیہ دہندگان کے عالمی دن پر عوام سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ محفوظ خون کی شدید کمی کو پورا کرنے کے لیے رضاکارانہ خون کے عطیات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس سال ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کا تھیم، ’’خون دیں، امید دیں ،مل کر ہم زندگیاں بچاتے ہیں ‘‘ پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے پی ایم اے کی جاری کوششوں کے ساتھ گہری مطابقت رکھتا ہے۔