ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران اندرون حرم گیٹ کے انتخابات 9اگست بروز ہفتہ کو ہوں گے، دو گروپ آمنے سامنے ، مارکیٹ میں انتخابی گہماگہمی شروع، حامیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے پینا فلیکس آویزا ں کرکے مارکیٹ کو سجا دیا، چیف الیکشن کمیشن شیخ عبدالندیم اور ممبران حافظ یاسر رحمان اور چوہدری اشفاق نے بتایا کہ انجمن تاجران اندرون حرم گیٹ کے انتخابات 9اگست بروز ہفتہ کو ہوں گے، تاجر اتحاد گروپ کی سربراہی مخدوم زاہد اور تاجر انقلاب گروپ کی سربراہی زوہیب بٹ کررہے ہیں۔