ملتان ( سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس طارق محمود باجوہ نے سابق رکن قومی اسمبلی کے دباؤ پر اراضی کے اصل مالکان و مقبوضین کے خلاف تین ایف آئی آرز درج کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو آئندہ پیشی پر طلب کیا ہے جس کا تعین بعد میں کیا جائے گا ۔فاضل عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ عدالت میں انتقالات کے جمع بندی میں رقبہ کا اندراج کیسے ہوا اور کس عدالت یا مجاز اتھارٹی کے حکم پر رقبہ قابضین سے واگزار کرانے کی کوشش کی گئی اور ناکامی پر ان کے دو ایف آئی آرز درج کرادی گئیں ۔