ملتان (سٹاف رپورٹر) محافظ سکواڈ کی کارروائی، چوری و ڈکیتی کی 14 وارداتوں میں مطلوب اشتہاری گرفتار، تفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران محافظ سکواڈ پولیس نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری محمد طلحہ حمید ولد عبدالحمید کو گرفتار کر لیا، ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ مظفر آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔